<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے،مراد علی شاہ

ہماری گرفتاریوں سے ملک کو فائدہ ہوسکتا ہے تو ہم سب گرفتار ہونے کو تیار ہیں،وزیر اعلی سندھ کی گفتگو

میر پور خاص(ویب ڈیسک) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہنے کہا ہے کہ ہماری گرفتاریوں سے ملک کی معیشت کو فائدہ ہوسکتا ہے تو ہم سب گرفتار ہونے کو تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور خاص میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری  کہہ چکے ہیں کہ اخلاقی طور پر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہیں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے نیب کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میری ان سے کبھی کوئی ملاقات نہیں رہی، ان کے بارے میں صرف ٹی وی پر سنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More