میڈرڈ(ویب ڈیسک) پاکستان کی اینیمیٹڈ فلم دی ڈونکی کنگ اسپین میں نمائش کے لیے تیار ہے۔
اس مزاحیہ فلم کو پاکستان بھر میں بےحد پسند کیا گیا ، اسپین میں اس فلم کو 50 اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا، جبک تین زبانوں میں اس فلم کی نمائش ہوگی۔
فلم سازعزیز جندانی نے کہا ہے کہ ہم بےحد خوش ہیں کہ دی ڈونکی کنگ کو دنیا بھر میں پسند کیا جارہا ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اچھی کہانی اور اداکاری کے ساتھ فلم کو توجہ مل ہی جاتی ہے، لیکن ہم یہاں روکیں گے نہیں، اسپین سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔
اینیمیٹیڈ فلم دی ڈونکی کنگ کا اسپین میں پریمیئر رواں سال 4 اکتوبر کو ہوگا۔