<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمير کا مسئلہ کشميريوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہيے ۔مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات کا جہلم کی تحصیل سوہاوا میں بین الاقوامی امدادی ادارے پینی اپیل کی جانب سے فری آئی کیمپ کا دورہ

 

سوہاوا(ویب ڈیسک)جہلم کی تحصیل سوہاوا میں بین الاقوامی امدادی ادارے پینی اپیل کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کيا گيا، اداکارہ مہوش حیات نے کیمپ کا دورہ کیا، اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں سے ملاقات کی اور یتیم خانے کا افتتاح بھی کیا۔

جہلم کی تحصیل سوہاوا میں این جی او پینی اپیل کی جانب سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گيا جس ميں اداکارہ مہوش حیات بھی شريک ہوئيں ۔

اداکارہ مہوش حیات نے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں سے ملاقات کی اور پينی اپیل کی جانب سے میرا اپنا گھر کے نام سے بنائے گئے یتیم خانے کا افتتاح بھی کیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ مہوش حيات کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمير کا مسئلہ حل کرنا چاہيے انہوں نے کہا کہ تھا کشمير کا مسئلہ کشميريوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہيے ۔

انہوں نے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے يہاں آکر ديکھا کہ پينی اپيل کيا کام کررہا ہے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ميں پينی اپيل کا حصہ ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے جن کا خيال پينی اپيل رکھ رہی ہے، يہ ايسی تنظيم ہے جو ڈونيشن ملتے ہيں وہ اس کا بہتر استعمال کررتی ہے۔

مہوش حیات نے این جی او کے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں، مہوش حیات یوتھ ہاسٹل پہنچیں تو بچوں نے انہیں پھول پیش کیے جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More