اوکاڑہ کی عدالت میں بغیر اجازت شادی کرنے والے شخص کو 2 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،فیصلے کے فوری بعد ملزم سلیم کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتارکرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔
اوکاڑہ کی رہائشی خاتون شمائلہ مقبول نے اپنے شوہر سلیم کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر کررکھا تھا کہ اس کے شوہر نے عروج صفدر سے میری اجازت کے بغیر شادی کرلی ہے، جب کہ مصالحتی کونسل نے سلیم کو دوسری شادی سے منع کررکھا تھا۔