<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زلزلے سے منگلا ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا،چئیرمین واپڈا

بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لئے جلد بڑے منصوبے شروع کرنا ہوں گے،چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی میڈیا بریفنگ

منگلا(ویب ڈیسک)چیئرمین واپڈا نے کہا ہے کہ  زلزلے سے منگلا ڈیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بجلی کی پیداوار عارضی طور پر کم کردی ہے جسے جلد بحال کردیا جائےگا، بھارت کی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لئے جلد بڑے منصوبے شروع کرنا ہوں گے۔

منگلا ڈیم پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہا کہ حالیہ زلزلے میں منگلا ڈیم بالکل محفوظ رہا ہے، اس کا تعمیراتی ڈھانچا زیادہ شدت کا زلزلہ برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہوں نے کہا کہ منگلا پاور ہاؤس خودکار نظام کی وجہ سے ٹرپ کرگیا تھا جسے کچھ وقفے بعد بحال کر دیا گیا۔ اس وقت نیشنل گرڈ میں 400 میگاواٹ بجلی شامل ہو رہی ہے۔

جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا کہنا تھا کہ نئے آبی منصوبوں پر کام ہورہا ہے، مہمند ڈیم پر کام جاری ہے جبکہ دیا میر بھاشا ڈیم پر کام اسی سال شروع ہو جائے گا، نیلم جہلم منصوبہ بھی مکمل محفوظ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مسلسل آبی جارحیت کر رہا ہے، اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھرپور جواب دینا ہو گا جبکہ اپنے حصے کے پانی کو بھی محفوظ بنانا ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More