کوئٹہ(ویب ڈیسک)الیکشن ٹریبونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار دے دی۔
پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی قاسم سوری کی انتخابی کامیابی کو الیکش ٹریبونل میں چیلنج کر رکھا تھاان کی طرف سے 2018 انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
حلقہ این اے ش265سے لشکری رئیسانی سمیت 5 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور قاسم سوری سے ہار گئے تھے
لشکری رئیسانی کی درخواست پر جسٹس عبداللہ بلوچ کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل نے سماعت مکمل کر نے کے بعد 14 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جو آج سنا دیا گیا