سری نگر(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ میں بھر پوراندازمیں کشمیری عوام کا مقدمہ پیش کر نے پر کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حق میں نعرے لگائے
مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کو آج 56 روز ہوگئے، جس سے کشمیریوں کے گھروں میں راشن اور ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔
بھارتی فوج نے وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں، 56 روز سے انٹرنیٹ موبائل سروس اور کاروبار بند ہیں جبکہ ہزاروں نوجوانون کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جاچکا ہے۔