لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات کی عدالت نے مزید جوڈیشل ریمانڈ پر 2 اکتوبر تک جیل بھیج دیا ہے۔ انسداد منشیات کی عدالت نے سیف سٹی کے ایم ڈی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
وکلاء نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے، اے این ایف حکام نے ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم نہیں کی۔ وکلاء نے دعوٰ ی کیا کہ رانا ثناء اللہ سمیت ان کے ساتھیوں نے اے این ایف حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔