اسلام آباد(ویب ڈیسک)طبی ماہرین نے دل کی بیماری کو کینسر سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دنیا میں کینسر کی نسبت دوگنا اموات امراض قلب سے ہوئیں، پاکستان کی 31 فیصد آبادی دل کی بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے۔
عالمی یوم قلب پر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امراض قلب کی صورتحال تشویشناک ہے، 30 سے 40 سال کی عمر کے لوگ دل کی بیماریوں میں زیادہ مبتلا ہورہے ہیں، بدقسمتی سے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ بھی اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں، نوجوانوں میں یہ مرض شیشہ تمباکو نوشی کے باعث پھیل رہا ہے۔