<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھارہی ہے،پاکستانی مندوب

گاندھی کو قتل کرنے والے آج سیکولر انڈیا کے نظریے کو قتل کررہے ہیں،پاکستانی مشن کے اہلکار کا بھارت کو جواب

نیویارک(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اہلکار اور پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھارہی ہے۔

پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ مودی حکومت سیکولربھارت کےنظریےکابھی قتل کررہی ہے، بھارت30سال سےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا سفاک چہرہ بےنقاب کیا۔ گاندھی کو قتل کرنے والے آج سیکولر انڈیا کے نظریے کو قتل کررہے ہیں، آر ایس ایس کو 3 بار بھارت میں پابندی کا شکار ہونا پڑا، کیا بھارت کے پاس اتنا حوصلہ ہے کہ وہ عالمی مبصرین کو سب دکھا سکے۔

ذوالقرنین چھینہ نے مزید کہا  کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکا ذکرتک کرنےسےکترارہا ہے، کشمیریوں کوبولنےکی اجازت دینےسےبھارت کیوں گھبرارہاہے، گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن نےدہشت گردی کااعتراف کیا، بھارت کوپہلوخان کے قاتلوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More