<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان اور عثمان بزدار کے ہوتے بہتری ممکن ہی نہیں،مصطفیٰ نواز کھوکھر

عمران خان کا مشن پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا ہے،ترجمان بلاول کا بیان

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)  بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے عمران خان اور عثمان بزدار کے ہوتے بہتری ممکن ہی نہیں۔

اپنے ایک بیان میں بالاول کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عثمان بزدار نے پنجاب کوتباہ کر دیاہے۔ پنجاب میں پولیس ریفارمز کے نام پرانتظامی بحران پیدا کیا جا رہا ہے، مجوزہ پولیس ریفارمز اصلاحات نہیں تباہی لائیں گی،

انہوں نے کہا کہ پولیس کو ڈی سی کے ماتحت کرنا بحران کو دعوت دینا ہے، ڈی سی اپنا کام نہیں کرتے تو پولیس کو کیسے چلائیں گے ؟ پنجاب میں بلدیاتی نظام معطل کر کے اختیار ڈی سی کو دینے سے کون سی بہتری ہوئی ؟ ڈی سی نے تو پورے پنجاب کو ڈینگی زدہ کر دیا ہے، پنجاب کے چھوٹے شہر تو کیا بڑے شہر بھی کچرے کا ڈھیر بنتے جا رہے ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کا مشن پولیس کو سیاسی مخالفین کے خلاف آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا ہے، پولیس ریفارمز کے نام پر انگریز کا قانون واپس لانا ناقابل قبول ہے، کوئی بھی اصلاحات کر لیں عمران خان اور عثمان بزدار کے ہوتے بہتری ممکن ہی نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More