لاہور (ویب ڈیسک) قصور کی تحصیل چونیاں میں 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعے میں ملوث ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے
پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ زیر حراست ملزم نے چاروں وارداتیں کیں۔ کیس میں تاخیرکرنے والے اہلکاروں کیخلاف ایکشن لیا گیا۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سہیل شہزاد نے تمام وارداتیں کیں، ملزم کا عدالت سے ریمانڈ لیا جائے گا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس، انٹیلی جنس اداروں نے بہت محنت کی، مظلوم خاندانوں کو انصاف ملے گا، پراسیکوٹراس کیس کی خود پیروی کریں گے۔