<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان کا’’میرا بچہ الرٹ‘‘ کے نام سے ایپلی کیشن بنانے کا حکم

کسی بھی بچے کی گمشدگی کی صورت میں تمام تفصیلات صوبوں کے آئی جیز تک فوری طور پر پہنچ جائیں گی

وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک میں بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی اور ناخوش گوار واقعات کے کیسز کا مؤثر طریقے سے تدارک کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے’’میرا بچہ الرٹ‘‘ کے نام سے خصوصی ایپلی کیشن بنانے کا حکم دے دیا۔

’’میرا بچہ الرٹ‘‘ ایپلی کیشن دو ہفتوں میں تیار کرلی جائے گی اور کسی بھی بچے کی گمشدگی کی صورت میں اس ایپلی کیشن پر کوائف کے اندراج کی صورت میں تمام تفصیلات صوبوں کے آئی جیز اور دیگر سینئر افسران تک فوری طور پر پہنچ جائیں گی اور  ’’میرا بچہ الرٹ‘‘ ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگی تاکہ کسی بھی واقعے میں بچے کی برآمدگی اور کیس میں پیش رفت پر نظر رکھی جا سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More