<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں ملزمہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں ملزمہ گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں 

ملزمہ گلالئی اسماعیل تیسری بارطلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہوئیں ،مقدمے کے  تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایاکہ ملزمہ کے گھر نوٹس کی تعمیل کیلیے گئے لیکن ملزمہ گھر موجود نہیں تھی۔

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے ملزمہ گلالئی اسماعیل کے اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کر دیا اور سماعت21 اکتوبرتک کیلیے ملتوی کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More