<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قرار دے دیا

میرے خلاف  کارروائی  کا مقصد لوگوں کا ووٹ، آزادی، دوسری ترمیم، مذہب، فوج، سرحد پر دیواراور عوام کے حقوق چھیننا ہے،امریکی صدر کا بیان

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بغاوت سے تشبہہ دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ سے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا  کہ میرے خلاف مواخذے کی کارروائی ایک بغاوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اس نتيجے پر پہنچا ہوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے مواخذہ نہيں بغاوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نینسی پلوسی اور جان بل ایڈورڈ نے کچھ نہیں کیا، مگر ہم جو کر رہے ہیں وہ امریکا کو عظیم بنا رہا ہے۔ انہوں نے جان بل ایڈورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ بے وقوف نہ بنو۔ جان بل ایڈورڈ ہم جیسا نہیں ہو سکتا۔ وقت سے پہلے ہی ووٹ کا آغاز ہوگیا ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں ہر دن کچھ نہ کچھ سیکھ رہا ہوں اور چیزوں کا بغور مطالعہ کر رہا ہوں، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میرے خلاف  کارروائی  کا مقصد لوگوں کا ووٹ، ان کی آزادی، دوسری ترمیم، مذہب، فوج، سرحد پر دیوار، اللہ کی طرف سے امریکی عوام کو دیئے گئے حقوق کی طاقت کو چھینا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More