<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملا محمد برادر کی سربراہی میں طالبان کا اعلی سطح وفد آج اسلام آباد پہنچے گا

طالبان نمائندے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں افغان امن عمل سمیت متعدد اہم امور پر بات چیت کی جائے گی

طالبان کے ترجمان کے مطابق سینئر رہنما ملا محمد برادر کی سربراہی میں اعلی سطح کا وفد آج پاکستان کا سرکاری دورہ کرے گا۔ طالبان نمائندے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں افغان امن عمل سمیت متعدد اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔

زرائع کے مطابق طالبان کو اس دورے کیلیے سرکاری طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ افغان امن کے سلسلے میں طالبان اس سے پہلے تین ممالک روس ،چین اور ایران کا دورہ کرچکے ہیں جس کے بعد اب وہ چوتھے ملک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More