<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی

قاسم خان سوری کو الیکشن ٹرائبیونل بلوچستان کے فیصلے کی روشی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد (ویب ڈسیک) الیکشن کمیشن نے قاسم سوری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کر دی ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رکنیت ختم  کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل نے کیا تھا ، وہ حلقہ این 265 کوئٹہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، نوٹی فکیشن میں کہا گیا قاسم خان سوری کو الیکشن ٹرائبیونل بلوچستان کے فیصلے کی روشی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

یاد رہے الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More