<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست،تین میچوں کی سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے سری لنکا کا 298 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 298 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں عابد علی، فخرزمان اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ فخر زمان اور عابد علی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا،  عابد علی نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے 74 رنز کی باری کھیلی، انہوں نے  صرف 37 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی ، ان کی اننگز میں 10  چوکے بھی شامل تھے، فخرزمان نے بھی  76 رنز بنا ئے ، ان کی اننگز میں 1 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم نے 31 رنز بنائے اور کپتان سرفراز احمد اور حارث سہیل نے 55 رنز کی پارٹنر شپ قائم ، جانب حارث سہیل نے 56 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ افتخار احمد نے وننگ شارٹ کھیلا اور ٹیم کو 10 گیندوں قبل فتح سے ہمکنار کرادیا۔ وہ 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ وہاب ریاض نے بھی ایک رن بنا کر کامیابی میں اپنا حصہ ڈالا۔سری لنکا کی جانب سے پرادیپ نے 2، کمارا، ڈی سلوا اور جے سوریا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More