<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عدالتی کمیشن نے لاڑکانہ میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دیں

کمیشن کے سربراہ نے تمام فریقین کو 4 اکتوبر کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا

لاڑکانہ (ویب ڈیسک)  عدالتی کمیشن نے لاڑکانہ میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دیں ۔

حکومت سندھ کی درخواست پر تشکیل دیے گئے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ کے سامنے نمرتا کی والدہ ، بھائی، روم میٹس ، وارڈنز اور چوکیدار پیش ہوئے ۔

کمیشن کے سربراہ نے تمام فریقین کو آج تک حلف نامہ جمع کروا کر 4 اکتوبر کو بیانات قلمبند کرانے کیلئے دوبارہ طلب کرلیا ۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مختلف اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کرائے گئے ہیں جن کے مطابق نمرتا معاملے پر کسی کے پاس کوئی معلومات ہیں تو وہ جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوکر بیان رکارڈ کروا سکتا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More