<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معیشت کے ساتھ ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو نے اقتصادی سرگرمیوں پرمثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں،آرمی چیف کا سمینار سے خطاب

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معیشت کے ساتھ ہے، ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو نے اقتصادی سرگرمیوں پرمثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ خوشحالی قومی سلامتی کی ضروریات پوری کرنے اور معاشی ترقی سے ہی آسکتی ہے، سیمینار کرانے کا مقصد مستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام فریقین کو ایک پیج پر لانا ہے، حکومتی ٹیم نے کاروباری برادری کو دی گئی سہولیات کے بارے میں بتایا، حکومتی ٹیم نے قومی معیشت کے استحکام کے لیے اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کاروباری برداری نے کاروبار میں آسانی کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں، کاروباری برداری نے حکومتی اصلاحات پر عملدرآمد میں تعاون کا یقین دلایا، کاروباری برادری نے ملکی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا بھی یقین دلایا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More