<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک فوج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے،کورکمانڈر کانفرنس

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پاکستان کی عسکری قیادت کا عزم

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر، قومی سلامتی اور جیو سٹریٹیجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاکستان کا دفاع ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ پاک فوج وطن کی سالمیت، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More