پیرس(ویب ڈیسک) پیرس میں پولیس افسر کا چاقو سے حملہ، اپنے ساتھی 4پولیس افسران کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا، حملہ آور بھی مارا گیا، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ۔
پولیس یونین سیکریٹری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوئے جن میں حملہ آور بھی شامل ہے، حملے کے محرکات کا تاحال علم نہیں ہوسکا، حملہ آور 20 سال کے طویل عرصے سے پولیس سے منسلک تھا، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔
پولیس کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میٹرو سروس بند کردی گئی، پولیس ہیڈ کواٹرز انتہائی حساس علاقہ ہے جہاں کوئی بھی شخص بلا اجازت نہ ہی اندر آسکتا ہے اور نہ باہر جاسکتا ہے۔
واقعے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں بھی پولیس ہیڈکوارٹرز پہنچ گئے، انہوں نے پولیس افسران سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ان کے ہمراہ وزیراعظم ایڈورڈ فلپ، وزیر