<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عراق : 3 روز سے جاری عوامی احتجاج کے دوران  28 افراد جاں بحق

بغداد میںہزاروں مظاہرین نے کرپشن، بے روزگاری اور عوامی سہولیات کے فقدان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں

بغداد(ویب ڈیسک)عراق میں ہزاروں افراد کے 3 روز سے جاری احتجاج کے دوران  28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں  ہزاروں مظاہرین نے کرپشن، بے روزگاری اور عوامی سہولیات کے فقدان کے خلاف احتجاج کیا۔

بے روزگار نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہم تب تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک حکومت گر نہیں جاتی،پولیس ہم پر گولیاں کیوں چلا رہی ہے، وہ بھی ہماری طرح ظلم سہہ رہے ہیں۔

تین  روز سے جاری مظاہروں  میں اب تک 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More