<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے،عمر ایوب

پی پی پی اور (ن) لیگ نے مہنگے توانائی کے منصوبے ٹھیکے پر حاصل کیے، وزیر توانائی کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر توانائی عمر ایوب نےبجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار مسلم لیگ    (ن) کی حکومت  کو ٹھہرایا ہے،انہوں نے  بجلی کی قیمت میں 83 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ  اس بارودی سرنگ کا نتیجہ ہے جو مسلم لیگ (ن) ہماری حکومت  کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے چھوڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے میں موجود حکومت کا کوئی کردار نہیںنیپرا  گنجائش کی ادائیگیوں کی لاگت کے 2 کھرب 26 ارب روپے صارفین تک پہنچانا چاہتا تھا لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا تھا ۔

عمرایوب کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)  نے مہنگے توانائی کے منصوبے ٹھیکے پر حاصل کیے اور اب اس کی قیمت صارفین ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بجلی  کی کمپنیاں گزشتہ 8 ماہ سے ایک کھرب 21 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکٹھا نہیں کرسکیں لہٰذا بجلی کی قیمتوں میں مزید ایک روپے کا اضافہ کیا جانا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ 38 ارب روپے ماہانہ تک جاپہنچا تھا جسے 3 ماہ میں کم کر کے 35 ارب روپے کردیا گیا۔

اس کے علاوہ 84 ارب روپے بجلی چوری اور کارکردگی بہتر بنا کر حاصل کیے گئے جبکہ بقیہ 37 ارب روپے بجلی مہنگی کر کے اکٹھے کیے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More