<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن مستحکم ،محمد عامر ٹاپ 10 میں آگئے

بابر اعظم کا خود سے آگے ویرات کوہلی اور روہت شرما سے فاصلہ کم ہوگیا

 دوبئی(ویب ڈیسک) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم نے اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنالی جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر ٹاپ 10 میں آگئے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ون ڈے میں سنچری بنانے والے بابر اعظم نے بیٹنگ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن کو مستحکم کرلیا ہے،834 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچنے سے ان کا خود سے آگے ویرات کوہلی ( 895) اور روہت شرما ( 863) سے فاصلہ کم ہوگیا۔ اسی طرح دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچ میں ففٹیز اسکور کرنے والے فخر زمان بھی 16 پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بائولنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر عمدہ کارکردگی کی بدولت ون ڈے بولرز رینکنگ کے ٹاپ 10 میں آگئے،27 سالہ پیسر نے 2 میچز میں 4 وکٹیں لیں جس کی بدولت وہ 6 درجے ترقی پاکر آسٹریلوی مچل اسٹارک کے برابر ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، دونوں کے ریٹنگ پوائنٹس 663 ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More