لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے میؤ اسپتال میں 13 سالہ لڑکا لفٹ میں پھنس کر جاں بحق، اسپتال انتظامیہ نے تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکے کے والد چیسٹ سرجری وارڈ میں زیرِ علاج تھے، فہد اپنے والد کے پاس آنے جانے کے لیے لفٹ استعمال کرتا تھا۔
فہد لفٹ میں سوار ہونے لگا تو لفٹ چل پڑی جس میں پھنس کر وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر آئی سی یو شفٹ کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔