<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان، کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ کو حادثہ ، 9 افراد جاں بحق

ضلع حب میں کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ ، 9 افراد جاں بحق ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب میں کوسٹل ہائی وے بزی لک کے قریب پسنی سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کو پاک نیوی اسپتال اورماڑہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More