اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان بھر ميں پوليو کے مزيد 3 کيسز سامنے آگئے۔ پولیو کے کیسز کراچی ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سامنے آئے ہیں۔ اس طرح رواں سال میں اب تک سامنے آنے والوں پولیو کيسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔
کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں 16 ماہ کی بچی ميں پولیو وائرس کی تصديق ہوگئی۔ بلوچستان میں جعفرآباد ميں 15 ماہ کا بچہ پوليو کا شکار ہوا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع طورغر کے21 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا
نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ کیسز 53 کیسز خيبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔