ڈھاکہ(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد کی کرپشن کے خلاف مہم میں حکمراں جماعت کے اہم رہنما کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈر ورلڈ سے تعلقات کے الزام میں عوامی لیگ پارٹی کے یوتھ ونگ کے سربراہ اسمٰعیل حسین سمراٹ کو ان کے ساتھی کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسمٰعیل سمراٹ کو ٹھوس الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔