یجنگ: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان چین پہنچ گئے،ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کے بعد بیجنگ پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا ۔
وزیراعظم جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی پر بھی خیالات کا اظہار کریں گے اور چینی قیادت کو سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد سے آگاہ کریں گے جبکہ میزبان ملک کے کاروباری اور کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعظم بیجنگ انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ عمران خان چین کے صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی الگ الگ ضیافتوں میں شرکت کریں گے۔