اسلام آباد: (ویب ڈیسک)نیب نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی قیمتی گاڑیاں، درجنوں پلاٹس سے متعلق اہم ثبوت حاصل کر لیے۔ لیاقت قائم خوانی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کرنے کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست ارسال کر دی گئی۔
سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب کے ہاتھ مزید اہم ثبوت لگ گئے، لیاقت قائم خانی کے ذرائع آمدن، قیمتی گاڑیوں، درجنوں پلاٹس سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں، بنگلے، بے نامی جائیدادیں، قیمتی تحائف سے متعلق بھی نیب نے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔
نیب نے لیاقت قائمخانی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی۔ لیاقت قائم خانی باغ ابن قاسم کیس میں پہلے ہی جیل میں ہیں۔ لیاقت قائم خانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری بھی لی جائے گی۔