انقرہ(ویب ڈیسک) ترکی نے اپنی سرحد کے ساتھ شام کے شمال مشرقی علاقے میں فوجی آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ترک حکومت کسی بھی وقت فورسز کو ترکی میں داخل ہونے کہا کہہ سکتی ہے۔
ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ترک فورسز شام کی ریبل فری سیرئین آرمی کے ساتھ مل کر شام مٰں آپریشن کریں گی، ترکی نے اپنا بھاری جنگی ساز و سامان علاقے میں پہنچا دیا ہے۔
ترکی کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد شامی علاقے میں واپس جانے والوں کے لیے سیف زون قائم کرنا ہے ۔