<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ثابت  ہو گیا کہ  ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی،رانا ثنا اللہ

مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، نہ کبھی سگریٹ پیا،گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیف سٹی کے ریکارڈ  ثابت  ہو گیا کہ  ٹول پلازہ پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی،  اب شہریار آفریدی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

لاہور میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگومیں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ بتایا جائے کہ مجھ سے موقع پر کہاں برآمدگی ہوئی، یہ ساری کارروائی تھانے جا کر فرضی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا نے کہا کہ میں نے کبھی زندگی میں ہیروئن نہیں دیکھی، نہ کبھی سگریٹ پیا، خود یہ لوگ وزیرِ اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر نشے کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر کسی ادارے کے آفیشلز کسی سازش کا حصہ بنے ہیں تو یہ بدقسمتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More