<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتاری انتقامی کارروائی قرار

ن لیگ چٹان کی طرح ڈٹی ہے، حوصلوں میں کمی نہیں ،احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کی گفتگو

لاہور: (ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) نے نیب کی جانب سے میاں نواز شریف کی چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا ہے

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف پر نیا مقدمہ درج کرانا انتقامی کارروائی ہے، ن لیگ چٹان کی طرح ڈٹی ہے، حوصلوں میں کمی نہیں آئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اس طرح احتساب عدالت لانا زیادتی ہے، میاں نواز شریف سیاست کا سرچشمہ ہیں، دونوں بھائیوں میں اختلاف کی خبریں درست نہیں، میاں نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ ساری دنیا کو چھوڑ دوں گا بھائی کو نہیں چھوڑ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں قید نواز شریف کو دوبارہ گرفتار کرنے سے کیا صنعت چل پڑے گی؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More