<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ماضی میں مولانا کا مشورہ نہ مان کر غلطی کی تھی،نواز شریف

انتخابات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے احتجاج کرنے کا کہا جس کو رد کرنا ہماری غلطی تھی،میڈیا سے گفتگو

  • لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف  نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے جذبے کو سراہتے ہیں، دھرنے کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں، ماضی میں مولانا کا مشورہ نہ مان کر غلطی کی تھی۔

    چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتاری کے بعد لاہور کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نواز شریف نے کہا کہ الیکشن کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیا تھا جسے نہ ماننا غلطی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے احتجاج کرنے کا کہا جس کو رد کرنا ہماری غلطی تھی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ نون لیگ دھرنے اور آزادی مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے، میں نے شہباز شریف کو ایک خط میں سب کچھ لکھ کر بھیج دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More