<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران کاعمران خان کی ثالثیکی کوششوں کا خیر مقدم

سعودی عرب اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہے،ایرانی وزیر خارجہ

تہران (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ایران اور  سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لیے کوششوں پرتہران نے خیر مقدم کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں ہے، سعودی عرب پڑوسی ملک ہے ہمیں ہمیشہ ساتھ رہنا ہے۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی ثالث کار کو انکار نہیں کیا، ہم ہمیشہ پڑوسی ملک سعودی عرب سے ثالثی یا براہِ راست مذاکرات کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران میں جاری کشیدگی پر وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ امریکا کے دوران ایران سے ثالثی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز وزیرِ اعظم عمران خان نے قبول کر لی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More