اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں یہ صرف اللہ کو معلوم ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن پھنسنے جارہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر انتہائی اہم ہیں اور 15 سے 30 جنوری میں وزیراعظم عمران خان تمام مسائل پر قابو پالیں گے اور چھا جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کے پاس کچھ نہیں ہے اور پیپلزپارٹی کی بات بھی حتمی نہیں، تمام مسائل خلا میں لٹک رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایسی جگہ پھنسا دیا جہاں سے وہ نکل نہیں سکتے، عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کو مروانے میں مریم نواز کا کلیدی کردار ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ ریلوے کا خسارہ 5 برس کے بجائے 3 سال میں ختم کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 15 اکتوبر سے جناح ایکسپریس کے ساتھ اکانومی کلاس کی 4 بوگیاں لگائی جائیں گی۔ جناح ایکسپریس میں اکانومی کلاس کا کرایہ نصف ہوجائیگا۔