منیلا(ویب ڈیسک) مس ایشیا پیسفک 2019 کا تاج اسپین کی حسینہ کے سر پر سج گیا۔
فلپائن کے شہر پاسے میں مس ایشیا پیسفک 2019 کا تاج اسپین کی حسینہ ’شییانی ہوسمان‘ نے اپنے نام کرلیا۔ 54 ممالک کی حسیناؤں نے اِس مقابلے میں شرکت کی۔
فائنل راؤنڈ کے لیے25 حسیناؤں کے درمیان مقابلہ تھا جہاں ججز کے متفقہ ووٹ سے مس پیسیفک کا تاج ہسپانوی حسینہ کے سر پر سجا دیا گیا۔
واضح رہے کہ مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ ٹیلی وژن پر بھی لاکھوں افراد نے اس ایونٹ کو براہ راست دیکھا