<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی آئی اےکا بیرون ملک نئے روٹس کیلئے مزید پانچ طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ

پانچ طیاروں کے آنے سے بیڑے میں طیاروں کی تعداد 36 ہوجائے گی،ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)  پی آئی اے نے اپنی ملکی پروازوں کی روزانہ کی بنیاد پر تعداد بڑھانے اور بیرون ملک نئے روٹس کیلئے مزید پانچ طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور نے بتایا کہ ان پانچ طیاروں کے آنے سے بیڑے میں طیاروں کی تعداد 36 ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ملکی روٹس خاص طور پر اسلام آباد اور لاہور کے لیے ہر تین سے چار گھنٹے بعد ایک پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More