<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت کے غیر محفوظ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پاکستان میں سال2020  میں مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے,عالمی بینک

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عالمی بینک نے بڑھتے قرضوں اور مہنگائی کی بلند شرح کے تناظر میں پاکستان کی معیشت کے غیر محفوظ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سال2020  میں مہنگائی کی شرح 13 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بڑھتے قرضوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت غیر محفوظ رہنے کی خدشہ ہے۔

عالمی بینک نے مزید کہا کہ میکرو اکنامک اصلاحات کی وجہ سے غربت میں کمی رکی رہے گی، غربت میں کمی رکنے کی دوسری وجہ شرح نمو میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2019ء میں پاکستان میں ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 3 اور 2020 میں 2 اعشاریہ 4 فیصد رہے گی، ترقی کی شرح میں کمی کی وجہ سخت مانیٹری پالیسی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں ادارہ جاتی اصلاحات سے معیشت کی صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی شرح میں بہتری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مشروط ہے، جس کے مہنگا ہونے سے پاکستان میں کرنسی کی شرح تبادلہ بھی بدلنے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More