ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، نثار کھوڑو، ناصر شاہ، مکیش چاؤلہ، شرجیل انعام میمن، شبیر بجارانی، سردار خان چانڈیو، سہیل انور سیال سمیت دیگر کو دوسرا اور حتمی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج پہلے نوٹس کا جواب جمع کرانے کی آخری تاریخ تھی تاہم جواب جمع نہ کرائے جانے پر حتمی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نوٹس حلقہ پی ایس 11 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر جاری کیا گیا۔ خیال رہے کہ 12 اکتوبر کو بلاول بھٹو زرادی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی تھی۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،ابلاول بھٹو زرداری کو حتمی نوٹس جاری
نوٹس حلقہ پی ایس 11 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر جاری کیا گیا
