اسلام آباد(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کیا اور آزادی مارچ پر گفتگو کی۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور اپوزیشن جماعتوں کو لانگ مارچ اور دھرنوں کا آئینی، سیاسی اور جمہوری حق حاصل ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی ف مولانا سلیم اللہ قادری کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی شہباز شریف سے بھی 18 اکتوبر کو ملاقات طے ہو گئی ہے۔جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔