<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گلوکارہ عینی خالد کی اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر وائرل

عینی کے والد کا تعلق کشمیر اور والدہ کا یمن سے ہے

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارہ عینی خالد کی اپنی بیٹی کے ہمراہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ماڈلنگ کے بعد انگریزی اور پاکستانی گانے گانے والی گلوکارہ کو 2005 میں اُس وقت شہرت ملی جب انہوں نے اپنا پہا گانا ماہیا کے نام سے ریلیز کیا۔

یہ گانا 2007 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم کا حصہ بھی بنا اور اس گانے کو دو سالوں میں سب سے زیادہ سننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

گلوکارہ 2014 میں سعد احمد کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئی تھیں، اُن کی شادی لاہور میں ہوئی۔ یاد رہے کہ عینی کے والد کا تعلق کشمیر اور والدہ کا یمن سے ہے۔

اپنے گھنگھریالے بالوں کی وجہ بھی وہ والدہ اور والد کو ہی قرار دیتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More