لیہ: (ویب ڈیسک) لیہ میں تیز رفتار ویگن کے الٹنے سے 6 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے۔
ضلع لیہ میں جیسل روڈ کے قریب تیز رفتار پک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 15 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔