واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ کی معروف گلوکارہ لیڈی گاگا میوزیکل کنسرٹ کے دوران اسٹیج سے گرگئیں۔
امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپنے کنسرٹ کے دوران انہوں نے ڈانس شروع کر دیا ڈانس کرتے ہوئے وہ اپنے ایک ساتھی کے ساتھ اسٹیج سے سر کے بَل گر گئیں۔
حادثے کے بعد کنسرٹ میں بھگدڑ مچ گئی اور حاضرین سمجھے کہ لیڈی گا گا مر چکی ہیں۔
تاہم لیڈی گاگا اور جیک دونوں دوبارہ اسٹیج پر آئے اور کنسرٹ جاری رکھا۔