اسلام آباد(ویب ڈیسک) جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی قیادت میں پہلا باضابط رابطہ ہوگیا ۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری کو ٹیلیفون کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرے گی، مذاکرات پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی سیکریٹری جنرل کی رہائشگاہ پر ہوں گے۔
عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو ہم نے اپنا موقف واضح کردیا ہے ،وہ اس کے باوجود ملنا چاہتے ہیں تو ملاقات طے پائی ہے۔