<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی انٹر بورڈ کے امتحانات میں اخبار فروش کے بیٹے نے پہلی پوزیشن

پہلی تینوں پو زیشنیں نجی کالج نے حاصل کیں، پہلی پوزیشن اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب نے حاصل کی

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی انٹر بورڈ کامرس گروپ کے سالانہ امتحانات میں اخبار فروش کے بیٹے نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

انٹر بورڈ کراچی کے مطابق سالانہ امتحانات میں 43 ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا، جن میں سے 12888 کامیاب رہے۔ نتیجے کا تناسب 30 فیصد رہا۔

کامرس میں پوزیشن حاصل کرنے والے تینوں طالبعلموں کا تعلق نجی کالج سے ہے پہلی پوزیشن اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب نے حاصل کی۔

انٹر بورڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری کالجوں کے طلبا کو پوزیشن حاصل کرنے کے لیے محنت کی ضرورت ہے، تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More