اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیے جا نے کو فلم کی شوٹنگ قرار دے دیا ، انہوں نے کہا ہے کہ جب کیمرے کی آنکھ آپ کو سب کچھ دکھاتی ہےتو آپ اس کو جھٹلا نہیں سکتے، نواز شریف ہشاش بشاش، ہاتھ ہلاتے ہوئے اسپتال پہنچے، کیونکہ یہ فلم کی شوٹنگ تھی۔
اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ یہ ہشاش بشاش ہیں، اپنے قدموں پر چلتے ہوئے گاڑی میں آئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پہلے سے بتایا ہوا تھا کہ نواز شریف کو لے کر آ رہے ہیں، کسی مریض کی اچانک طبیعت خراب ہو جاتی ہے تو اس کے اہلِ خانہ کو بھی نہیں پتہ ہوتا۔