<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ترکی کا شام کے زمین کے ٹکڑے پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، طیب اردوان

شام پر قبضے کے الزامات عائد کرنے والے ہماری توہین کر رہے ہیں ،ترک صدر کا خطاب

انقرہ(ویب ڈیسک) ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے اس بات کا اعلان  کیا ہے کہ ان کے ملک کاشام کے زمین کے ٹکڑے پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ  نہیں ہے۔

رجب طیب اردوان نے انقراہ میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے حامی ممالک  کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  حمایت نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کسی دوسرے ملک کی سر زمین پر نظریں نہیں رکھتا۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترکی پر الزامات لگائے جارہے ہیں کہ یہ آپریشن شام کی سر زمین کے کچھ حصوں پر قبضے کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں، لیکن یہ الزامات عائد کرنے والے ہماری توہین کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More