<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،شاہ محمود قریشی

پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑمیں پیچھے رہ گیا،وزیر خارجہ کا بیان

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے

وزیرخارجہ نے کہا  کہ ہم نے ہم نے اپنی کوششوں سے اوآئی سی کو مسئلہ کشمیرپریکجا کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں مطالم کی وجہ سے بھارت کی ساکھ دنیا میں متاثر ہورہی ہے،

انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کی ہریانہ میں تقریرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے جب کہ  مقبوضہ کشمیرکے حالات معمول پرہونے کا بھارتی بیانیہ بھی پٹ گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو داؤپرلگانا چاہتا ہے، بھارت بے نقاب ہورہا ہے، بھارتی الزام تراشی پر دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔

شاہ محمود نے کہا کہ بھارت کی خواہش  ہے کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل میں الجھا رہے امریکی کانگریس میں بھی مسئلہ کشمیرپربحث ہوگی۔ پاک بھارت کشیدگی سے جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑمیں پیچھے رہ گیا، بھارت ہرحربہ استعمال کررہا ہے اورہم سوچ سمجھ کرآگے بڑھ رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More